پاکستان
17 اپریل ، 2012

پاکستان کا مستقبل جمہوریت کے ساتھ وابستہ ہے،صدر زرداری

پاکستان کا مستقبل جمہوریت کے ساتھ وابستہ ہے،صدر زرداری

اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت کے ساتھ وابستہ ہے،کسی قسم کی مہم ہمیں راستے سے نہیں ہٹاسکتی،بائیسویں اے پی این ایس ایوارڈ تقریب سے یہاں خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ ہم نے بدنامی کی مہم کو برداشت کیا اور فیصلہ عوام پر چھوڑدیا،عوام انصاف کریں کہ کیا ہم پر تنقید کی گئی یا ہمیں بدنام کرنے کی مہم چلائی گئی،ہم نہ مشتعل ہوئے اور نہ آئندہ ہونگے،کسی کے خلاف انتقامی کارروائی کی نہ آئندہ کرینگے،عوام اظہار رائے کی آزادی اور ہرزہ سرائی کی مہم میں فرق کرسکتے ہیں،صدر نے کہا کہ آمروں نے آئین کا حلیہ بگاڑا لیکن پیپلز پارٹی نے جمہوری آئین کو بحال کیا،غیرجمہوری عناصر نے ہمیں ٹارگٹ کیااور کامیابیوں کو ناکام بنانے کی کوشش کی، بعض اوقات ہماری کردار کشی بھی کی گئی،اب ہرزہ سرائی مہم کا نشانہ وزیراعظم گیلانی اور انکے اہل خانہ ہیں، سرائیکی صوبے کے لیے آواز اٹھانے اور میرا ساتھ دینے پر انھیں نشانہ بنایا گیا۔اس سے پہلے یوسف رضاگیلانی قابل قبول تھے۔

مزید خبریں :