23 اگست ، 2014
ہمبن ٹوٹا......پاکستان نے سری لنکا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریزکے پہلے میچ میں سری لنکا کو4وکٹ سے ہراکر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔پاکستان کی جانب سے صہیب مقصود 89اور فواد عالم62 رنز نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہو ئے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کرپہلے بولنگ کا فیصلہ کیا،ابتداء میں پاکستان نے میزبا ن سری لنکا کو دبائو میں لیا اورابتدائی 4وکٹیں75رنز پر حاصل کرلیں لیکن میتھیوز89 اورجے وردھنے63 نے سری لنکا کو اچھی پوزیشن میں پہنچاتے ہو ئے275 کے مجموعے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔بارش سے متاثر ہونے والے والا میچ جو45اوورز فی اننگ کردیا گیا تھا پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں ابتدا میں ہی وکٹیں گنوانا شروع کر دیں تاہم صہیب مقصود اور فواد عالم کی پارٹنر شپ میں پاکستان نے سری لنکن بولرز کو قابو کیا اور بعد میںپاکستان کو فتح کے قریب تر لاکھڑا کیا ۔253رنز کے مجموعے پر فواد عالم62رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،اس موقع پر شاہد خان آفریدی بیٹنگ کےلئے کریز پر آئے انہوں نے صہیب مقصود کا اچھا ساتھ دیا اور پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔شاہد آفریدی14اور صہیب مقصود89رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ صہیب مقصود کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہتری کھلاڑی قرار دیا گیا ۔