پاکستان
25 اگست ، 2014

خضدار : تخریب کاری کا منصوبہ ناکام،دو ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

خضدار......خضدار میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا،ایف سی نے چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ اوربارود برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ ترجمان ایف سی کے مطابق خضدار کے علاقے کلی پشی کھپر میں ایف سی کےا ہلکاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر سرچ آپریشن کیا ،ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران دو افراد کو گرفتار کرکے 10آئی ای ڈی ریمورٹس اور بیٹریاں، 13آئی ای ڈی انٹینا، ایک آر پی جی لانچر، ایک راکٹ اور 10کلو دھماکہ خیز مواد برآمدکرلیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق برآمد کیا گیا اسلحہ وبارودتحریب کاری کی بڑی واردات میں استعمال ہونا تھا۔آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد اعجاز شاہد نے فرنٹئیرکور بلوچستان کی دہشت گردوں کے خلاف بروقت کاروائی کوسراہتے ہوئے کہا کہ ایف سی کے جوان صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے پرعزم ہے اور کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

مزید خبریں :