26 اگست ، 2014
بیجنگ .....پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کےمسائل کےحل کے لیے ہر تعاون پرتیارہے،نوازشریف کی قیادت میں اپنی منزل حاصل کرکے دم لیں گے ، دورہ چین کے دوران بیجنگ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جمہوری حکومت کےترقیاتی عمل کوچین کی حکومت کابھرپور تعاون حاصل ہے ،چینی حکومت اورعوام پاکستان کوخوشحالی کی راہوں پر گامزن دیکھناچاہتےہیں،،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اوراسکےعوام کی پریشانی کوچین اپنی پریشانی سمجھتاہے،اس جیسا مخلص دوست بہت بڑی خوش قسمتی ہے،شہباز شریف کاکہنا تھا کہ پاکستانی قوم محنت، دیانت اورصبروایثار کوبروئے کار لاتے ہوئے اپنی منزل کو ضرور پا لے گی ۔