26 اگست ، 2014
اسلام آباد......پاکستان تحریک انصاف نےسول نافرمانی کا اعلان توکیا ہے تاہم ابھی تک خیبرپختونخوا میں سرکاری سطح پر اس کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ۔سرکاری ذرائع نے جیونیوز کوبتایا کہ خیبرپختونخواحکومت نے ابھی تک سرکاری طور پر سول نافرمانی شروع کرنےکاکوئی فیصلہ نہیں کیا۔ اگرسرکاری سطح پر اس پر عمل درآمد مقصود ہو تو اس کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کرنا ضروری ہےجبکہ اس معاملے پر صوبائی کابینہ کو بھی اعتماد میں لینے ہو گا۔ اس لیے سول نافرمانی کا اعلان صرف پاکستان تحریک انصاف پرلاگوہوتاہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعلیِ پرویز خٹک نے اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود پی ٹی آئی کے کارکنوں کو جلسے جلوسوں سے روک دیا ہے۔جس کا مقصد صوبے میں محاذ آرائی کی سیاست سے گریز کرناہے۔