پاکستان
26 اگست ، 2014

حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کا چوتھا دور ختم،ڈیڈ لاک برقرار

حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کا چوتھا دور ختم،ڈیڈ لاک برقرار

اسلام آباد.....حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور بھی بےنتیجہ ختم ہوگیا،فریقین نے کل پھر ملنے پر اتفاق کیا ہےدو روزہ تعطل کے بعد حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان رابطے بحال ہوئے اور اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں مذاکرات کا چوتھا دور ہوا،حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار،پرویز رشید،خواجہ سعد رفیق،زاہد حامد،عبدالقادر بلوچ جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی،جاوید ہاشمی،اسد عمر،عارف علوی اور پرویز خٹک مذاکرات میں شامل تھے،مذاکرات کے بعد دونوں کمیٹیوں نے میڈیا سے ایک ساتھ بات چیت تو کی لیکن کسی قسم کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا صرف اتنا کہا کہ اب تک ڈیڈ لاک برقرار ہے کل پھر مذاکرات ہوں گے تاکہ کوئی حل نکالا جاسکے۔دریں اثنا فریقین نے مذاکرات کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ مذاکرات بحال ہوگئے، اگلی نشست کل ہوگی، اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ ڈیڈلاک برقرارہے، کل پھرملیں گےتاکہ کوئی حل نکالاجاسکے۔

مزید خبریں :