پاکستان
17 اپریل ، 2012

اسلام آباد:ایکو رکن ممالک کاباہمی تجارت میں اضافے پر اتفاق

اسلام آباد:ایکو رکن ممالک کاباہمی تجارت میں اضافے پر اتفاق

اسلام آباد…اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن کے رکن ملکوں نے باہمی تجارت میں اضافے کے لیے زمینی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن کے رکن ملکوں کے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں باہمی تجارت بڑھانے کے لیے دو ٹرانسپورٹ کوریڈور بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ایک کوریڈور اسلام آباد۔تہران۔استنبول جب کہ دوسرا کوریڈورایران۔ تاجکستان اور کرغزستان کے مابین تعمیر کیا جائے گا۔ اجلاس میں پاکستان نے ایران کے سرحدی شہر تافتان کے ساتھ چھ مختلف راہ داریاں قائم کرنے کی بھی پیش کش کی جن میں کراچی۔تفتان اور پشاور۔کوئٹہ۔تافتان راہداری شامل ہے۔

مزید خبریں :