پاکستان
24 جنوری ، 2012

منصوراعجاز نے سوئٹرزلینڈ میں امریکی سفاتکاروں سے ملاقاتیں کی، امریکی ترجمان

منصوراعجاز نے سوئٹرزلینڈ میں امریکی سفاتکاروں سے ملاقاتیں کی، امریکی ترجمان

اسلام آباد…امریکی محکمہ دفاع نے پاکستان کی جانب سے سلالہ چیک پر امریکی رپورٹ کو مسترد کر دینے کے عمل کو رد کر دیا ہے جبکہ امریکی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ منصوراعجاز نے سوئٹرزلینڈ میں امریکی سفارت کاروں سے ملاقات کی ہے لیکن ان ملاقاتوں کی تفصیل نہیں بتائی جاسکتی۔ پینٹاگون کے ترجمان بریفنگ میں کہنا تھاکہ امریکا اپنی رپورٹ کی 100 فیصد حمایت کرتا ہے۔ پاک امریکا تعلقات مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔پاکستان سے تعمیری تعلقات اور نیٹو سپلائی کی بحالی چاہتے ہیں،جس کا فیصلہ پاکستان کو کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کو آگے بڑھنا چاہیے اور دونوں ملکوں کو ایک دوسرے پر الزام تراشی سے گریز کرنا چاہیے۔ پینٹاگون کا کہنا تھا کہ سلالہ چیک پوسٹ پرحملے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون معطل ہے، تاہم محدود تکنیکی تعاون جاری ہے۔پاکستان کو کئی مرتبہ بتاچکے ہیں کہ حملہ ارادتاً نہیں کیا گیا۔محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ منصور اعجاز کی نجی ملاقاتوں پر تبصرہ نہیں کیا جاسکتا۔ منصور اعجاز چاہیں تو اپنی ملاقاتوں کی تفصیلات بتانے میں آزاد ہیں۔ امریکی ترجمان نے کہا کہ امریکا نے سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کی تحقیقات میں شمولیت کے لیے پاکستان کو پیشکش کی تھی۔

مزید خبریں :