پاکستان
17 اپریل ، 2012

کراچی:ایم اے جناح روڈ پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز کو مل گئی

کراچی:ایم اے جناح روڈ پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز کو مل گئی

کراچی…کراچی میں گزشتہ رات ایم اے جناح روڈ پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کر لی ہے، فوٹیج میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان کو فائرنگ کر تے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔جیو نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گزشتہ رات تقریباً پونے گیارہ بجے ایم اے جناح روڈ پر سی بریز پلازہ کے قریب دو موٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان نے ایک موٹرسائیکل پر بیٹھے دو افراد کو ٹارگٹ کیا جبکہ ایک ملزم نے موٹرسائیکل سے اتر کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔ اس دوران کالی قمیض پہنا ملزم فائرنگ کرتے ہوئے مخالف سمت سے آتے ہوئے رکشے سے بھی ٹکرا کر گرا تاہم اٹھنے کے بعد ساتھی کے ساتھ بیٹھ کر فرار ہو گیا، جبکہ دیگر ملزمان مخالف سمت میں فرار ہورہے تھے تو پولیس اہلکاروں نے بھی ملزمان پر فائرنگ کی جس پر پولیس حکام کا موٴقف ہے کہ کالی قمیض پہنے ملزم ان کی فائرنگ سے زخمی بھی ہوا تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے خدوخال تو واضح ہوگئے ہیں تاہم ان کے چہرے واضح طور پر نہیں آسکے۔ حکام کے مطابق واقعہ دہشت پھیلانے کی کارروائی تھی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :