29 اگست ، 2014
چراٹ.......آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج مشکل اور دور دراز کے علاقوں میں تمام دہشت گردوں کا خاتمہ کرے گی۔ آپریشن ضرب عضب سمیت دہشت گردی کے خلاف ایس ایس جی گروپ کا کردار قابل تحسین ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چراٹ کے قریب پاک چین ایس ایس جی کی مشترکا مشقیں دیکھیں۔مشترکافوجی مشقوں واریئر2014 میں انسداد دہشت گردی کےلیے پیشہ وارانہ مہارت بڑھانے کی تربیت دی گئی۔مشترکہ مشقوں میں جوانوں کو فضا سے اتارنے اورہیلی کاپٹرسے اٹھانے کی مشق شامل تھی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ یہ تربیتی مشقیں دہشت گردی کےخلاف دونوں افواج کی اہلیت میں اضافہ کریں گی۔آرمی چیف نے تربیتی مشقوں میں شریک دونوں ملکوں کے فوجیوں کو مشقوں کو کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارک باد دی۔