24 جنوری ، 2012
لاہور. . . . . .لاہورمیں حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت پر اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہونے والا تابوت کا مرکزی جلوس واپس اندرون موچی گیٹ حسینی ہال سے برآمد ہونے والا جلوس ، گجر گلی، چوک نواب صاحب،اکبری منڈی،،مسجد وزیر خان، نثار حویلی اورمبارک حویلی سے ہوتا ہوا رات گئے حسینی ہال پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے راستوں میں عزا دار ماتم، زنجیر زنی اورنوحہ خوانی کرتے رہے۔ عزاداروں کیلئے نیاز، دودھ اور چائے کی سبیلیں بھی لگائی گئی تھیں۔جلوس میں شامل ہونے والوں کی تین پوائنٹس پر جامع تلاشی لی جاتی رہی۔ پولیس کے 3ہزار سے زائداہلکار اورسینکڑوں رضا کار جلوس کی سیکورٹی پر ماموررہے۔حسینہ ہال پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔جلوس کی حفاظت کیلئے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔