29 اگست ، 2014
اسلام آباد......عمران خان نے اپنے اراکین اسمبلی کوتنبیہ کی ہے کہ وہ رہنماجنھوں نےاستعفےنہیں دیئےوہ شام تک استعفےدےدیں،جن اراکین نےشام تک استعفےنہیں دیئےانھیں پارٹی سےنکال دونگا،دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے عمران خان نے مزیدکہا کہ نواز شریف جھوٹ بولنے پر قوم سے معافی مانگیں۔واضح رہےکہ تحریک انصاف کے34اراکین میں3اراکین نے استعفے نہیں دیئے۔