پاکستان
29 اگست ، 2014

قیادت سے کوئی ناراضگی نہیں، تمام فیصلے مشاورت سے ہوئے،جاوید ہاشمی

  قیادت سے کوئی ناراضگی نہیں، تمام فیصلے مشاورت سے ہوئے،جاوید ہاشمی

اسلام آباد......پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کاکہناہےکہ انکی پارٹی قیادت سے کوئی ناراضگی نہیں ہے۔ تمام فیصلے مشاورت سے ہوئے۔عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات میں ان کی رائے بھی شامل تھی۔یہ بات انہوں نے ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ یہ بات غلط ہے کہ وہ پارٹی قیادت سے ناراض ہیں ۔علاج کے لئے بیرون ملک جانا تھا اس لئے وہ ملتان بچوں سے ملنے آگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف بزرگ سیاستدان کی حیثیت سے کہا تھا کہ زیادہ اچھا ہوتا کہ سیاستدان اپنے مسائل کے حل کے لئے فوج کی طرف نہ دیکھتے ہیں۔ لیکن یہ صرف ایک انٹرویو میں کمنٹس تھا کوئی فیصلہ نہیں تھا۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ پارٹی کے فیصلے مشاورت سے طے ہوئے۔ وہ رات 2 بجےتک عمران خان کے ساتھ رہے اور خوش تھے کہ بغیر خون بہائے مسائل کامیابی کی طرف چلے گئے ہیں۔

مزید خبریں :