پاکستان
17 اپریل ، 2012

لاپتہ افراد بازیاب اور ٹارگٹ کلنگ ختم کرنا ہوگی ،حاصل بزنجو

لاپتہ افراد بازیاب اور ٹارگٹ کلنگ ختم کرنا ہوگی ،حاصل بزنجو

لاہور…بلوچ رہنما سینیٹرحاصل بزنجو کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مسئلہ حل کرنے کیلئے لاپتہ افراد بازیاب اور ٹارگٹ کلنگ ختم کرنا ہوگی ،جب تک پنجابی،بلوچی،سندھی اورپشتون ثقافتی اورذہنی طورپر ہم آہنگ نہیں ہوتے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔پنجاب یونیورسٹی میں بلوچستان کے حوالے سے ایک سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے سینیٹر حاصل بخش بزنجو نے کہا ہم خوامخواہ امریکا ایران اوربھارت سے الجھ رہے ہیں، جب تک آزاد خارجہ پالیسی نہیں بنائی جاتی ہم اس جنگ سے نہیں نکل سکتے۔سینیٹرحاصل بزنجو کا کہنا تھاکہ فوج اورحکومت دونوں نیٹوسپلائی کی بحالی چاہتے تھے تاکہ ر کے ہوئے فنڈز مل جائیں۔انکا کہنا تھاکہ اندرکچھ بات ہوتی اورباہرکچھ شورمچایاجاتاہے۔ قوم پرست رہنما عبدالحئی بلوچ کا کہنا تھاکہ جھوٹ، جبر اور ظلم کا نظام ہے جس میں معاشی اور سیاسی مسائل حل نہیں ہوسکتے،تبدیلی کی بات کرنیوالے حکمران اسٹیٹس کو کے حامی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خارجہ اور داخلہ پالیسی رسوا کن ہے بلوچستان میں امن کے نام پر ظلم کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :