29 اگست ، 2014
کراچی ......فدائیان ختم نبوت پاکستان کی جانب سے 30 اگست سے 8 ستمبر تک عشرہ ختم نبوت منا نے کا اعلان کیا گیا ہے۔کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فدائیان ختم نبوت پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکریٹری علامہ قاضی احمد نورانی نے بتایا کہ 30 اگست سے 8 ستمبر کے دوران شہر بھر میں مذاکروں ،مباحثوں ،ختم نبوت کانفرنسوں سمیت مختلف پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ مرکزی ختم نبوت کانفرنس سات ستمبر کو خالقدینا ہال میں منعقد کی جائے گی۔