پاکستان
29 اگست ، 2014

ایک ماہ سے دھرنے والوں نے یرغمال بنا رکھا ہے ، رانا مشہود

ایک ماہ سے دھرنے والوں نے یرغمال بنا رکھا ہے ، رانا مشہود

لاہور......پنجاب کے وزیر قانون رانا مشہود احمد کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن واقعے کی ایف آئی آر درخواست کے عین مطابق درج کی گئی ،عوامی تحریک اور تحریک انصاف ایک بار پھر یوٹرن لے رہی ہیں ،لاہور کےنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا مشہود احمدکا کہنا تھا کہ قوم کوایک ماہ سے دھرنے والوں نے یرغمال بنا رکھا ہے ، عوام ان ڈراموں کا خاتمہ چاہتی ہے ،کوئی ادارہ آئینی حدود میں اپنا کردار ادا کرنا چاہے تو اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے ،ان کاکہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن واقعے کی ایف آئی آر ادارہ منہاج القرآن والوں کی درخواست کے عین مطابق درج کی گئی ،انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سال میں دو بار اساتذہ کوٹریننگ کیلیےبرطانیہ اور نیوزی لینڈ بھیجا جائے گا ۔


مزید خبریں :