29 اگست ، 2014
کراچی .......کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 6افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔نیو کراچی ایوب گوٹھ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار لطافت علی کو شدید زخمی کردیا گیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، مقتول گلشن معمار کی احسن آباد میں پولیس چوکی میں تعینات تھا، پولیس حکام کے مطابق اہلکار کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا۔لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا گیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ میمن گوٹھ سے تین افراد کی گولیاں لگی لاشیں ملی جن کی شناخت رفیق، نازی اور پرویز کے نام سے ہوئی، تینوں کو اغوا کر کے قتل کیا گیا، شاہ فیصل کالونی میں بھی فائرنگ سے ندیم احمد شیخ نامی شخص قتل کردیا گیا۔دریں اثنا گزشتہ چند روزمیں چھ پولیس اہلکار جاں بحق ہوچکے ہیں، پیر کی شب نیوکراچی مسلم ٹاون میں فائرنگ کر کے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم ویسٹ زون کے دو اہلکاروں جنید اکبر اور خرم کمال کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا۔ بلدیہ ٹاون کے علاقے رشید آباد میں فائرنگ کرکے پولیس اہلکار اورنگزیب غالب کو قتل کردیا گیا۔کورنگی کے علاقے زمان ٹاون میں فائرنگ کر کے ایس آر پی بیس 2 کے سب انسپکٹر کو قتل کردیا گیا تھا۔ لیاری میں کے علاقے بغدادی میں اسی روز فائرنگ کر کے ایک پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا تھا۔