29 اگست ، 2014
اسلام آباد .......قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور ہم چاہتے ہیں پاکستان کا آئین محفوظ رہے ، جو آئین کے خلاف کام کرے گا، پیپلز پارٹی اس کے سامنے کھڑی ہو گی۔ اسلام آباد میں پاکستان سویٹ ہومز میں شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے بچوں کی شمولیت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میںقائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ انہوں نےواضح پیغام دیاہے کہ جمہوریت کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کا توڑ کریں گے۔خورشید شاہ نےمیڈیا کے بعض حلقوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج میڈیا مالکان جان لیں کہ جمہوریت نہ رہی تو وہ بھوکے مریں گے۔ انہوں نےکہاکہ ہم آئین کے تقدس کے لیے ہمیشہ سامنے آئیں گے،حکمران یا کوئی اور آئین کے خلاف جائے گا تو اس کے سامنے کھڑے ہوجائیں گے۔