17 اپریل ، 2012
لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ہڑتال ختم کردیں ، یہ رویہ مناسب نہیں ، ہڑتال کے دوران ایک بھی مریض کی جان گئی تو ڈاکٹروں کے ساتھ میں بھی خدا کو جوابدہ ہونگا۔لاہورمیں ایجوکیشن کانفرنس کے بعدموقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شعبہ طب کی ڈکشنری میں ہڑتال کا لفظ نہیں ہونا چاہیے ،ہڑتال کی وجہ سے کوئی مریض مرگیا تو ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ وہ بھی خدا کے حضور جواب دہ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز اورنرسوں کی تنخواہ بڑھانے کیلئے 7ارب روپے کا پیکج دیا ہے،کسی اہڈہاک ڈاکٹر کوفارغ نہیں کیا جارہا ،ان کی کہنا تھا کہ ساری قوم دیکھ رہی ہے کہ کون حق پر ہے۔