پاکستان
30 اگست ، 2014

بلوچستان :ضلع کوہلو میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق

بلوچستان :ضلع کوہلو میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق

کوہلو ......بلوچستان کے ضلع کوہلو میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے ۔لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ کوہلو کے علاقے سونہڑی میں پیش آیا جہاں دونوں بھائی امیر احمد اور منیر احمد پیدل بازار کی طرف جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے جدید اسلحہ سے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں بھائی جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے، لاشوں کو مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ ابتدائی طور پر فائرنگ کی وجہ دیرینہ دشمنی بتائی جاتی ہے تاہم متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے مزید کاروائی کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :