پاکستان
24 جنوری ، 2012

پنڈی کے 6 طلباو طالبات کی گمشدگی کا ڈراپ سین،واپس پہنچا دیا گیا

پنڈی کے 6 طلباو طالبات کی گمشدگی کا ڈراپ سین،واپس پہنچا دیا گیا

راولپنڈی…لاپتا ہونے والے 6 طلبہ وطالبات کے اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا ۔طلبا ء نے اغوا کا ڈراما رچایا تھا۔راولپنڈی پولیس طلباء کو پشاور سے پنڈی لے آئی ،صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔راولپنڈی کے ایک نجی اسکول کے 6دو بہن بھائیوں سمیت طلباء و طالبات 19 جنوری کو مری سے واپسی پر لاپتا ہو گئے تھے۔طلباء نے اپنے والدین کو جھوٹ بول کر تاوان کا مطالبہ کیا کہ وہ اغوا ہو گئے ہیں۔ طلباء و طالبات کی نویں اور دسویں جماعت کے طالبعلم تھے جن کے نام عریبہ اکرم، ولید اکرم، حمزہ علی رضا، ابوبکر، وجیہہ اور اقراء ہیں۔ اقراء نسیم کی والدہ کوثر کی مدعیت میں تھانے میں ایف آئی درج کی گئی ہے۔جس میں طلباء و طالبات پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے مل کراقراء کو اغوا کیا ہے۔پشاور پولیس نے طلبہ کو ایک ہوٹل میں چھاپا مار کر پکڑ لیا جنہیں ہشت نگری تھانے میں رکھا گیا۔راولپنڈی پولیس طلباء کو لیکر راولپنڈی پہنچ گئی ہے۔لڑکیوں کو وویمن پولیس اسٹیشن جبکہ تین لڑکوں کو تھانہ سول لائینز راولپنڈی کی حوالات میں رکھا گیا ہے۔پولیس کے مطابق طلباء نے اغوا کا ڈرامہ رچایا۔اپنی سمیں ضائع کردیں جبکہ ایک نئی سم سے اپنے گھر رابطہ کیا اور تاوان کی رقم کا مطالبہ کیا تاہم پولیس نے ان طلباء کو موبائل فون کو ٹریک کر کے اور ایک ہم جماعت کی مدد سے پکڑ لیا ۔یہ طلباء مری سے ایبٹ آباد ،وہاں سے ٹوپی اور پھر پشاور پہنچے تھے جہاں وہ ایک ہوٹل میں مقیم تھے۔پولیس کے مطابق انہیں صبح مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔

مزید خبریں :