31 اگست ، 2014
اسلام آباد...... اسلام آباد کے بعد لاہور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ ہاؤس سمیت 8 مقامات پر 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کر دئیے گئےہیں۔ جیو نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے بتایا کہ پولیس اہلکار اہم جگہوں کی حفاظت کے لیے مامورکیے گئے ہیں تاکہ مظاہرین ان مقامات کو نقصان نہ پہنچا سکیں تاہم پولیس کو ہتھیاروں کےاستعمال سے منع کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ اگر مظاہرین نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو پھردفعہ 144 نافذ کی جائے گی۔گزشتہ رات دکانوں کی توڑ پھوڑ اور اہلکاروں پر پتھراؤ کے بعد پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی تھی۔