پاکستان
31 اگست ، 2014

جمہوریت کو نقصان پہنچانے والوں کے چہرے سامنے آگئے؛ شہباز شریف

جمہوریت کو نقصان پہنچانے والوں کے چہرے سامنے آگئے؛ شہباز شریف

لاہور...... وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہےکہ جو لوگ جمہوریت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ان کے مکروہ چہرے سامنے آگئے ہیں، انہوں نے عوام کے جان ومال اورسرکاری املاک کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف سے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا ، چیف سیکریٹری نوید چیمہ اور ہوم سیکریٹری اعظم سلیمان نے ملاقات کی جس میں صوبے کی امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی اورہوم سیکریٹری نے وزیر اعلیٰ کو حفاظتی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ اہلکار الرٹ رہیں۔ انہوں نے عوام اور کارکنوں سے اپیل کی کہ موجودہ حالات میں صبر و تحمل کا دامن نہ چھوڑیں۔

مزید خبریں :