17 اپریل ، 2012
اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے بھارت میں پاکستانی سفیر سے ڈاکٹر خلیل چشتی کی رہائی کے معاملے پر بات کی ہے جبکہ اسامہ بن لادن کی فیملی کی حوالگی کے بارے میں متعلقہ سفارتخانوں کو خط لکھ دیے ہیں ۔ کل تک صورتحال واضح ہوجائے گی۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کر تے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کی فیملی کو ڈی پورٹ کر نے سے پہلے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حافظ سعید کے معاملے میں پاکستان کو ان پر عائد کیے گئے الزامات کے ثبوت در کار ہیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ بھارت میں پاکستانی سفیر سے ڈاکٹر خلیل چشتی کی رہائی کے معاملے پر بات کی ہے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے سامنے کسی کو ٹھیلے لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔