17 اپریل ، 2012
لاہور…لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے قصور بارڈر کے راستے بھارت سے 500 میگاواٹ بجلی لینے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔لیسکو ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت پانی وبجلی کا وفد لیسکو حکام سے بات چیت کے لئے جلد لاہور آئے گا ۔ذرائع نے بتایا کہ بھارت اپنی سرحد اور پاکستان قصور بارڈر پر چھ ماہ کے اندر نئی لائن بچھائے گا،بھارت سے 500 میگاواٹ بجلی ملنے کے بعد لاہورمیں لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ ہوسکے گا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی بجلی رینٹل سے کہیں سستی ہوگی ، فی الحال ٹیرف کا جائزہ لیا جارہا ہے۔