17 اپریل ، 2012
کراچی…ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے ملتوی شدہ پرچوں کا نیا شیڈول جاری کردیا۔ناظم امتحانات میٹرک بورڈ رفیعہ ملاح نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملیر جناح اسکوائر پر ملتوی ہونے والا میٹرک جنرل گروپ انگریزی کا پرچہ آٹھ مئی کی شام کو اسی مرکز پر ہوگا جبکہ میٹرک سائنس گروپ ریاضی کا لیاری کے تین بوائز اور تین گرلز امتحانی مراکز پر ملتوی ہونے والا پرچہ 27 اپریل جمعے کو صبح کی شفٹ میں انہی مراکز پر ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کے باعث ملتوی ہونے والا میٹرک سائنس گروپ انگریزی کا پرچہ آٹھ مئی کو صبح کی شفٹ میں لیا جائے گا۔