17 اپریل ، 2012
لاہور…پنجاب ایگزامینیشن سنٹرنے نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ کیلئے پانچویں اورآٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان لازمی قراردیا ہے۔پنجاب ایگزمی نیشن سینٹر کے سربراہ نسیم نواز نے جیو نیوز کو بتایا کہ جونجی تعلیمی ادارے طلبہ کو بورڈامتحان میں نہیں بھیجیں گے انکی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی،ان کا کہنا تھا کہ پانچویں اور آٹھویں جماعت کے پرچے اردو اور انگلش میں لیے جائیں گے۔ پچھلے سال بہت سے اسکولوں نے امتحانات کے لیے رجسٹریشن کروائی لیکن امتحانات میں امیدوار نہیں بھیج سکے۔