پاکستان
17 اپریل ، 2012

گورنر سندھ کی ہدایت ،دھابے جی پمپنگ اسٹیشن کی لوڈشیڈنگ ختم

کراچی…گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی ہدایت پر کے ای ایس سی نے واٹر بورڈ کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر گزشتہ تین ہفتوں سے جاری بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کردیاہے۔کراچی واٹربورڈکے اعلامیہ کے مطابق ایم ڈی واٹراینڈ سیوریج بورڈ نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے پر کے ای ایس سی حکام کا شکریہ ادا کیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی بندش کے باعث واٹر بورڈ کے سسٹم میں 3ارب 65 کروڑ گیلن پانی کی کمی واقع ہوئی تاہم توقع ہے کہ جلد ہی کراچی کے شہریوں کو بلاتعطل پانی کی فراہمی بحال ہو جائے گی۔(

مزید خبریں :