پاکستان
17 اپریل ، 2012

واپس آنیوالے لاپتا افرادکو سپریم کورٹ میں پیش کرنے کا حکم

واپس آنیوالے لاپتا افرادکو سپریم کورٹ میں پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد…سپریم کورٹ کو بتایاگیاہے کہ بلوچستان میں تین اپریل کو لاپتا ہونے والے تین افراد اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔عدالت نے عبوری حکم میں کہاہے کہ تینوں افراد کوسپریم کورٹ میں پیش کیاجائے، آئی جی بلوچستان بتائیں کہ انہیں کس ایجنسی نے اور کیوں اٹھایاتھا۔چیف جسٹس افتخارمحمدچودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بلوچستان میں امن وامان کے مقدمہ کی سماعت کی۔ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے عدالت کو بتایاکہ عدالت کے طلب کردہ 3 لاپتا افراد ڈاکٹر نصیر، اختر لانگو اور عبدالحفیظ بازیاب ہوگئے ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ کوئٹہ میں سردجنگ جاری ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ اتنے فنڈز مل رہے ہیں لیکن کنٹرول کیوں نہیں ہورہا۔کوئٹہ میں 26 اہل تشیع قتل کردئے گئے۔حالات کس نے کنٹرول کرنا ہیں؟ عدالت بلوچستان میں آئین اور قانون نافذ کراکے دم لے گی۔ بعد میں عدالت نے بازیاب افرادکوتیس اپریل کوسپریم کورٹ کی کوئٹہ رجسٹری میں پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید خبریں :