پاکستان
17 اپریل ، 2012

خیبر پختونخوا حکومت کا اقلیتوں سے امتیازی سلو ک کا نوٹس

پشاور…خیبرپختونخوا حکومت نے اقلیتوں سے امتیازی سلوک کا نوٹس لیتے ہوئے تمام اضلاع کے ڈی سی اوز سے اقلیتوں کے حوالے سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے آئی جی پولیس اور تمام ڈویژنل کمشنرز کوبھجوائے گئے مراسلہ میں کہا گیاہے کہ اقلیتوں کو پاکستانی شہری ہونے کے ناطے آئین کے تحت وہ تمام حقوق حاصل ہیں جوملک کے دوسرے شہریوں کو حاصل ہیں۔ لہٰذا ان کے ساتھ زیادتی نہ کی جائے اور امتیازی سلوک کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ مراسلہ میں یہ بھی کہا گیاہے کہ تمام اضلاع کے ڈی سی اوز اقلیتوں کی رہائش کے حوالے سے تمام تر تفصیلات محکمہ داخلہ کوارسال کریں تاکہ ان کے لئے حفاظتی انتظامات کئے جاسکیں۔

مزید خبریں :