17 اپریل ، 2012
اسلام آباد…سو ل سوسائٹی کی نمائندہ ماروی سرمد نے الزام عائد کیاہے کہ پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میاں مٹھا اور ان کے بیٹے سندھ میں ہندو لڑکیوں کو زبردستی مسلمان کرنے میں ملوث ہیں انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ماروی سرمد نے کہا کہ سندھ میں کم عمر لڑکیوں کوزبردستی مسلمان کرنا قابل تشویش ہے، رنکل کماری سمیت مسلمان ہونے والی تمام لڑکیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ کم عمر ہندو لڑکیوں کو اغوا کیا جاتا ہے اور پھرلاکھوں ،کروڑوں روپے تاوان مانگا جاتا ہے۔