17 اپریل ، 2012
پشاور…مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے خیبر پختونخوا میں پارٹی کی تنظیم نو کے لیے 16 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی قائم کر دی، نگہت اورکزئی کو اس کمیٹی کی کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ ق کی تنظیم نو کے لیے نگہت اورکزئی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی آرگنائزنگ کمیٹی میں سردار محمد یوسف ، سردار شاہجہان یوسف ، طارق خان سواتی، سید قاسم شاہ، مولانا چراغ الدین شاہ ،مشتاق غنی، امان اللہ جدون، قلندر خان لودھی، اعجاز درانی،، انتخاب خان، جسٹس(ر) اعظم خان، اجمل وزیر ،، ڈاکٹر راج شاہ ،ملک اور رنگ زیب اور عامر شاہ شامل ہیں۔