03 ستمبر ، 2014
نیویارک .....سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرراور فرانس کے گائل مونفلز یوایس اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ، کیرولائن ووزنیاکی ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔نیویارک میں جاری ایونٹ میں سابق ورلڈ نمبر ون راجر فیڈر نے پری کوارٹر میں اسپینش کھلاڑی روبرٹو باٹیسٹا کو بآسانی چھ چار ،چھ تین اور چھ دو سے ہراکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ۔جمہوریہ چیک کے تھامس برڈیخ بھی آسٹریلیا کے ڈومینک تھیم کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔فرانس کے گائل مونفلز اور کروشیا کے مارین سلیچ نے بھی لاسٹ ایٹ میں جگہ بنالی۔ویمز مقابلوں میں ڈنمارک کی کیرولائن وزنیاکی اور چین کی پینگ شوائی نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔