18 اپریل ، 2012
کراچی… ایم ڈی واٹر واٹر بورڈ مصباح الدین فرید کا کہنا ہے کہ کینجھر جھیل کاپانی کوٹری اور جامشورو کی صنعتوں کے باعث آلودہ ہورہا ہے ، کراچی کا ستر فیصد پانی کینجھر جھیل سے آتا ہے۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے بتایا کہ فروری میں ہی شہریوں کوآگاہ کیا گیا تھا کہ کینجھر جھیل سے آنے والے پانی میں صنعتی فضلہ موجود ہے جو ٹھٹھہ اور کراچی کے شہریوں کی صحت کے لئے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ کینجھر میں فضلہ کوٹری اور جامشورو کی صنعتوں سے آرہا ہے، ماضی میں سیکریٹری آبپاشی کواس بارے میں کئی خط بھی لکھے گئے تھے۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے بتایا کہ کراچی کیلئے آنے والے کینجھر جھیل کے پانی کو گھارو اور پپری میں فلٹر کیا جاتا ہے اوراس میں جراثیم مارنے کیلئے کلورین شامل کی جاتی ہے ۔