11 ستمبر ، 2014
کراچی...... جیو فلمز کی نئی پیشکش دختر اٹھارہ ستمبر کو ریلیز ہوگی، فلمی ناقدین کا کہنا ہے کہ منفرد موضوع کے سبب یہ فلم لوگوں کو متاثر کرنے میں کامیاب رہے گی۔ جیو فلمز کی نئی پیش کشش دختر کہانی ہے ایسی ماں بیٹی کی جو فرسودہ روایات کے خلاف اٹھ کھڑی ہوتی ہیں اور وہیں سے ان کی جدوجہد کا آغاز ہوتا ہے۔ دختر کی منفرد کہانی پہلے ہی ٹورنٹو فلم فیسٹول میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھ چکی ہے، جہاں اس فلم کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی لمبی قطاریں لگیں۔ ایکشن اور جزبات سے بھرپور یہ فلم اٹھارہ ستمبر کو پاکستان بھر میں ریلیز کی جائے گی۔