18 اپریل ، 2012
پشاور…پشاورکے کئی علاقوں میں بوسیدہ پائپ لائنز کے باعث علاقہ مکین آلودہ پانی پینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔پشاور میں ورسک ڈیم سے پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے گذشتہ کئی سالوں سے دعوے تو کئے جا رہے ہیں لیکن شہر کے زیادہ تر علاقوں میں صورت حال تشویش ناک ہو چکی ہے۔ بوسیدہ پائپ لائنوں کی وجہ سے شہریوں کو آلودہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔دلہ زاک روڈ پر تو ایک ٹیوب ویل کے پائپ بھی گندے نالے کے پانی میں دڈوب گئے ہیں۔ ڈی سی او پشاور سراج احمد نے جیو نیوزکے رابطے پر بتایا کہ بو سیدہ پائپ جلد ہی تبدیل کر دئیے جائیں گے