پاکستان
18 اپریل ، 2012

اطلاع رسانی کیلئے انٹرنیٹ بہترین پلیٹ فارم ہے، فیصل سبزواری

اطلاع رسانی کیلئے انٹرنیٹ بہترین پلیٹ فارم ہے، فیصل سبزواری

کراچی … وزیر امور نوجوانان سندھ فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ اطلاع رسانی کیلئے انٹرنیٹ بہترین پلیٹ فارم ہے، لیکن کسی گروہ کو اپنی مرضی دوسروں پر تھوپنے کی آزادی نہیں ہونی چاہئے۔ کراچی پریس کلب میں” جئے پاکستان“ ویب سائٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حسن نواز کے ساتھ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ جو لوگ معاشرے میں گمراہ کن نظریات پھیلارہے ہیں اور انتہا پسندی کو فروغ دے رہے ہیں، ان کو روکنا ہوگا۔ جئے پاکستان ویب سائٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حسن نواز کا کہنا تھا کہ جئے پاکستان ویب سائٹ پر بیک وقت تمام اخبار، ٹی وی اور ریڈیو کی خبریں حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید خبریں :