25 جون ، 2025
کراچی: ایم 9 موٹر وے پر نوابشاہ سے آنے والی ایمبولینس گڑھے میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی میں ایم 9 موٹروے پر جمالی پل کے قریب نوابشاہ سے آنے والی نجی ایمبولینس کو حادثہ پیش آیا جس میں ایمبولینس روڈ سے اتر کر گڑھے میں گرگئی، حادثے کے نتیجے میں مریض جاں بحق اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ایمبولینس نوابشاہ سے مریض کو لے کر کراچی آئی تھی، جاں بحق ہونے والا شخص مریض ہے جس کی شناخت 50 سالہ علی محمد کے نام سے ہوئی جب کہ زخمیوں میں 26 سالہ سوگدار ، 45 سالہ مینا اور 20 سالہ وقار شامل ہیں۔