پاکستان
18 اپریل ، 2012

پاک بھارت تجارت کیخلاف نہیں ، مسئلہ کشمیرکاحل ضروری ہے،یاسین ملک

پاک بھارت تجارت کیخلاف نہیں ، مسئلہ کشمیرکاحل ضروری ہے،یاسین ملک

اسلام آباد…چیئرمین جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ یاسین ملک نے کہا ہے کہ وہ پاک بھارت تجارت کیخلاف نہیں لیکن خطے میں قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیرکاحل ضروری ہے۔اسلام آباد میں سابق وزیراعظم آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں یاسین ملک کاکہناتھاکہ مسئلہ کشمیر کوسردخانے میں ڈالنامسئلے کاحل نہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاک بھارت امن کی کاوشوں میں کشمیری عوام اور قیادت سے مشاورت نہیں کی گئی۔سابق وزیر اعظم آزادکشمیر بیرسٹرسلطان محمود چودھری نے کہا کہ مسئلہ کشمیرپرکشمیریوں کواعتمادمیں لیاجائے۔

مزید خبریں :