14 ستمبر ، 2014
لاہور...... مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماچودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکومت کے دن تھوڑے ہیں، دھرنوں کا مستقبل تو ہے لیکن حکومت کا بالکل کوئی مستقبل نہیں، حکمران اب وینٹی لیٹر پر ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے لاہور میں پارٹی کارکن کی والدہ کی وفات پر اظہارتعزیت کیا، ان کی رہائشگاہ گئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے توجہ ہٹانے کیلئے پیشگی اطلاع کے باوجود لاکھوں عوام کو سیلاب کے حوالے کر دیا گیا، پارلیمنٹ میں 11 جماعتیں حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں، وہ انہیں کالا باغ ڈیم بنانے پر آمادہ کیوں نہیں کرتی۔