14 ستمبر ، 2014
لاہور...... پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کاکہناہے کہ سیلاب سے لوگوں کی املاک اورفصلوں کوپہنچنے والے نقصان کاسروے شروع کردیاہے،عید سے پہلے متاثرین کوپہلی قسط اداکردی جائے گی۔ لاہور میں کابینہ کمیٹی برائے فلڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نےکہاکہ متاثرہ سڑکوں کی جلد بحالی ترجیح ہے،نقصانات کے درست تخمینے کےلئےڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے استفادہ کیاجائےگا۔ ان کا کہنا تھاکہ متاثرہ اضلاع میں کھانے،خشک راشن،ادویات سمیت دیگربنیادی سہولتوں کی فراہمی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔ شہبازشریف نے ہدایت کی کہ کھیتوں میں موجود پانی نکالنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ان کاکہناتھاکہ متاثرہ لوگوں کی دادرسی نہ کرنےوالے سزاسے نہیں بچ پائیں گے۔