پاکستان
14 ستمبر ، 2014

وفاقی حکومت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے؛ سراج الحق

وفاقی حکومت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے؛ سراج الحق

بونیر...... جماعت اسلامی کے مرکزی امیر اورسیاسی جرگے کے رکن سراج الحق نے کہا ہے کہ مذاکرات کی راہ ہموار کرنے اور سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے وفاقی حکومت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے۔ سیاسی جرگے کے رکن سراج الحق نے خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے والوں پر پولیس تشدد سے ماحول میں مزید تلخی پیدا ہو گی، وفاقی حکومت نے سیاسی قیدی رہا کر دیے تو دوبارہ مذاکرات کے لیے ماحول بہتر ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے تینوں فریقین کو سیاسی جرگے نے تجاویز دی ہیں، تجاویز کا جواب آنے کے بعد سیاسی جرگہ آئندہ کی حکمت عملی ترتیب دے گا۔ سراج الحق نے ایک بار پھراس بات پر زور دیا کہ مذاکرات میں ہی تمام بحرانوں سے نکلنے کا راستہ موجود ہے، اس لیے آئین و جمہوریت کی گردن بچانے کے لیے جمہوری قوتیں اپنے خول سے باہر نکلیں۔

مزید خبریں :