پاکستان
18 اپریل ، 2012

حکومت کے 4 سال: پاکستان ریلویز 120 ارب روپے ہڑپ گیا

حکومت کے 4 سال: پاکستان ریلویز 120 ارب روپے ہڑپ گیا

اسلام آباد … دعاوٴں اور دھکوں سے چلنے والا ادارہ’ ’پاکستان ریلویز“ حکومت کے 4 سال میں 120 ارب روپے ہڑپ کر گیا مگر بہتر ی کے وعدے دھرے کے دھرے ہی رہ گئے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق چار سال میں ریلوے کو 85 ارب روپے براہ راست سبسڈ ی کی مد میں اور 34 ارب روپے ریلوے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے جاری کیے گئے۔ موجودہ حکومت کے پہلے سال یعنی مالی سال 09-2008ء میں ریلوے کو 9 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔ مالی سال 10-2009ء میں یہ ادارہ ساڑھے 18 ارب روپے کابوجھ بنا۔ گزشتہ مالی سال یعنی 11-2010ء میں ریلوے ٹیکسوں کی 33 ارب روپے کی آمدنی ڈکار گیا اور رواں مالی سال کے اختتام تک ریلوے 25 ارب روپے بجٹ سے حاصل کرے گا۔ ریلوے کیلئے جاری ہونے والی یہ رقم صرف غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں ہے، ترقیاتی اخراجات اس میں شامل نہیں۔ آئندہ مالی سال میں ریلوے کا بجٹ 64 ارب روپے لگ بھگ مختص کیا جا رہا ہے جو اس سال کی نسبت 4 ارب روپے زیادہ ہے۔

مزید خبریں :