15 ستمبر ، 2014
اسلام آباد.......پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کےخلاف درج کرلیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان کےخلاف پولیس کی مدعیت میں دفعہ 353کے تحت تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں پولیس پردھاوا بولنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔عمران خان کے خلاف درج کی جانے والی ایف آئی آر کےمتن کے مطابق عمران خان نےگزشتہ رات پولیس پردھاوا بول کر زیرحراست افرادکورہاکرایا۔ مقدمہ عمران خان کے علاوہ سیف اللہ نیازی، راجاغضنفر، راجا مسعود،طافوشاہ، علی شاہ، خرم نوازاور جمیل عباسی کے خلاف بھی درج کیا گیا ہے۔