پاکستان
15 ستمبر ، 2014

طالبان کا کارروائیاں نہ کرنے سے متعلق بیان مثبت ہے،بلاول بھٹو

طالبان کا کارروائیاں نہ کرنے سے متعلق بیان مثبت ہے،بلاول بھٹو

کراچی......پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ طالبان کا پاکستان میں کارروائیاں نہ کرنے سے متعلق بیان مثبت ہے،طالبان کےبیان کامطلب یہ نہیں کہ ماضی میں تشددکی جوکارروائیاں کی ان پرکچھ نہ کیا جائے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاؤس کراچی میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران مزید کہنا تھا کہ اس وقت بھی علی حیدرگیلانی طالبان کی قید میں ہیں،انہیں رہاکیا جانا چاہیے، کسی کو دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، قانون کی عملداری اور راستہ اختیارکیا جانا چاہیے۔بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ سندھ کی تقسیم کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پورےملک میں سیلاب آیاہوا ہے، دھرنے کی سیاست غیر سنجیدہ ہے،جب سیاست کا وقت ہو اس وقت سیاست کی جانی چاہیے،ایسے حالات میں دھرنے انا کا مسئلہ لگتے ہیں،جب میڈیا آزادی اورانقلاب مارچ دکھانا چھوڑدے گا تو دھرنے ختم ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 60 سال سے ترقیاتی کام ہورہے ہیں،ترقیاتی کاموں کے حوالے سے پنجاب کا سندھ سے مقابلہ نہیں کرنا چاہیے،آئی ڈی پیز اور سیلاب متاثرین اس وقت اہم مسئلہ ہیںقوم ان کی مدد کرے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے، سندھی طالبان کا لفظ سمجھ سے باہرہے،ڈاکیارڈ پرحملہ اندرونی معاملہ لگتاہے۔

مزید خبریں :