15 ستمبر ، 2014
گوجرانوالہ ......گوجرانوالہ میں باغ سے کینو چوری کر نے پر زمین دار نے 13 سال کے لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے لڑکے کی بائیں آنکھ بُری طر ح متاثر ہوئی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق تحصیل وزیر آباد کے نواحی علاقے ساروگی میں 13 سال کے جعفر نے زمیندار محمد اکرم کے باغ سے ایک کینو چوری کیا اور فرار ہونے لگا جس پر زمین دار نے جعفر کو پکڑ لیا ۔حعفر کے مطابق محمد اکرم نے اُس کو چھڑیوں سے مارا جس سے اُس کی بائیں آنکھ زخمی ہوگئی۔دوسری جانب زمین دار محمد اکرم کے مطابق اُس نے جعفر پر کوئی تشدد نہیں کیا ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔