15 ستمبر ، 2014
کابل.......پنجابی طالبان کے پاکستان میں عسکری کارروائیاں ختم کرنے اور افغانستان میں کارروائیوں کے اعلان پر افغان وزارت خارجہ نے پاکستانی ناظم الامورکو طلب کرلیا۔ افغان امور خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں پاکستان کے چارج ڈی افیئرز کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا جس میں کہا گیا کہ حکومت ِ افغانستان پنجابی طالبان کے افغانستان میں کارروائیوں کے بیان کی شدید مذمت کرتی ہے۔ افغان امور خارجہ میں سیاسی امور کے سربراہ عبدالصمد نے کہا کہ اس قسم کے بیانات افغانستان کی سلامتی اور سکیوریٹی کے خلاف سازش ہے۔