پاکستان
15 ستمبر ، 2014

سیلابی ریلا بہ آسانی گڈو اور سکھر بیراج سے گزر جائے گا، قائم علی شاہ

سیلابی ریلا بہ آسانی گڈو اور سکھر بیراج سے گزر جائے گا، قائم علی شاہ

کراچی......وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سیلابی ریلا باآسانی گڈو اور سکھر بیراج سے گزر جائے گا۔ پانی بحیرہ عرب میں گرنے تک بندوں کی نگرانی کی جائے گی ۔ بلاول ہاؤس کراچی میں پنجاب اور آزاد کشمیر کے سیلاب متاثرین کےلیے امداد کی فراہمی کے حوالے سے تقریب ہوئی ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر آزاد کشمیر کو پارٹی کی طرف سے دس کروڑ روپے کا امدادی چیک پیش کیا۔ جبکہ پنجاب کے سیلاب متاثرین کےلیے امدادی سامان کے ٹرک پارٹی رہنما منظور وٹو کے حوالے کیے گئے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ 6 سے7لاکھ کے سیلابی ریلے سے گڈو اور سکھر بیراج کو خطرہ نہیں ۔

مزید خبریں :