پاکستان
15 ستمبر ، 2014

متاثرین سیلاب کو دوبارہ ان کے گھروں میں آباد کریں گے،وزیراعظم

متاثرین سیلاب کو دوبارہ ان کے گھروں میں آباد کریں گے،وزیراعظم

ملتان......وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہےکہ متاثرین سیلاب کو دوبارہ ان کے گھروں میں آباد کریں گے، وزیراعظم نواز شریف شیرشاہ ریلیف کیمپ کے دورے کے بعد متاثرین سے خطاب کررہے تھے ۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے،متاثرین کو دوبارہ گھروں میں آباد کریں گے ، انکی ہر ممکن مدد کی جائیگی ،سیلاب سے متاثرہ گھروں کی تعمیر میں حکومت معاونت کرے گی ، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیراعظم نے شیرشاہ بند پر قائم ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا ۔اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کو ملتان انتظامیہ کی جانب سے سیلاب کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ متاثرین کے لیے 37 ریلیف اور طبی کیمپ قائم کر دیے گئے۔نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کے لیے 153 مشینیں کام کر رہی ہیں، مویشیوں کے لیے چارے اور ویکسی نیشن کا انتظام کیا گیا ہے ،سیلاب سے ڈیڑھ لاکھ آبادی متاثر اور 21 افراد جاں بحق ہوئے ،سیلاب سے ملتان اور خا نیوال کے 186 دیہات زیر آب آئے،کپاس ، چاول اور چارے کی فصل کو نقصان پہنچا ،اس صورتحال سے نمٹنے کےلئے امدادی سرگرمیوں میں 11 ہیلی کاپٹرز اور 50 کشتیا ں حصہ لے رہی ہیں ۔

مزید خبریں :