15 ستمبر ، 2014
راولپنڈی......شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب جاری ہے۔ پاک فوج کی فضائی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک اور بارود سے بھری 10 گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے تبائی میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں سے بم باری کی گئی۔ کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک اور ان کے 5 ٹھکانے تباہ کردیے گئے جبکہ بارود سے بھری 10 گاڑیاں بھی تباہ کی گئیں۔